سفید چادر

سعودی عرب ، عروس الشمال پہاڑوں کی چوٹیوں نے برف کی سفید چادر اوڑھی لی

ریاض ( عکس آن لا ئن)سعودی عرب میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے دوران پہاڑی علاقوں میں برف باری دیکھنے میں آئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیر کی صبح عروس الشمال پہاڑی کی چوٹیاں رات کو ہونے والی برف باری سے ڈھک گئی تھیں۔ برف باری کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی اور مرئیت کی سطح میں کمی کے ساتھ خطے میں افقی حد تک حد نگاہ محدود ہوگئی تھی۔

پہاڑی علاقوں پر گھنی دھند چھا گئی۔قابل ذکر ہے کہ حائل کے علاقے میں محکمہ تعلیم نے علاقے میں گھنی دھند کے موسم کی وجہ سے علاقے کے اسکول بند کردیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں