اقامہ قوانین

سعودی عرب ، اقامہ قوانین کی خلاف ورزیاں،1500 غیرملکی گرفتار

ریاض(عکس آن لائن) سعودی پولیس نے اقامہ اور سرحدی سلامتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 1500 غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔ ریاض پولیس کے ترجمان کرنل شاکر التویجری نے واضح کیا کہ یہ گرفتاریاں 12 رجب سے 9 رمضان بمطابق 2 مئی 2020 تک عمل میں آئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان دنوں سیکیورٹی فورس کے اہلکار ریاض شہر اور اس کی کمشنریوں میں جگہ جگہ اقامہ قوانین اور سرحدی سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کا تعاقب کررہے ہیں اور مبینہ گرفتاریاں اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ التویجری نے بتایا کہ گرفتار شدگان کا تعلق مختلف ممالک سے ہے ان میں سے بعض ریاض ریجن کے غاروں اور پرخطر پہاڑی شگافوں میں چھپے ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں