حج

سعودی عرب، حج کے خواہشمند مقامی اور مقیم غیر ملکیوں کی رجسٹریشن کے پہلے مرحلے کا آغاز

مکہ مکرمہ(عکس آن لائن)سعودی عرب کی وزارت برائے حج و عمرہ نے اس سال حج کے خواہشمند مقامی اور مقیم غیر ملکیوں کی رجسٹریشن کے پہلے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے ویب سائٹ جاری کردی ہے۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق ویب سائٹ پر پہلے مرحلے کےلیے رجسٹریشن کا آغاز اتوار 13 جون سے کر دیا گیا ہے جو 13 ذی القعدہ کو رات دس بجے تک جاری رہے گا۔ ویب سائٹ پر ابتدائی معلومات اپ لوڈ کرنے کے حوالے سے وزارت نے یہ بھی کہا ہے کہ اس سال 18 سے 65 برس کی عمر کے شہری اور مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کو حج کے لیے رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے تاہم عازمین حج کی تعداد 60 ہزار ہو گی،

بنیادی شرط کورونا ویکسینیشن کی ہے۔ علاوہ ازیں وہ افراد جن کی صحت بہتر ہو اور وہ کسی قسم کے وبائی مرض میں مبتلا نہ ہوں حج ادا کرسکتے ہیں۔ نائب وزیر حج کا کہنا ہے کہ حج کےلیے ایسے افراد جنہوں نے اس سے قبل حج ادا نہیں کیا انہیں ترجیج دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں