ٹریفک حادثات

سرگودھا کے تین مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ،تین طلبہ سمیت چھ افرادشدید زخمی

سرگودھا(نمائندہ عکس آن لائن)سرگودھا کے تین مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین طلبہ سمیت چھ افرادشدید زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سرگودھا گجرات روڈ پر چکیاں پھلروان کے قریب شدید دھند کے باعث تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر میں تین طلبہ داد،ہانیہ،اور زینب شدید زخمی ہو گے۔

اسی طرح سرگود ھا فیصل آباد روڈ پر چک 55 شمالی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر چک 54شمالی کا عمر حیات جاںبحق ہو گیا۔سرگودھا شہر میں یونیوسٹی روڈ پر دوسرے روز بھی ٹریفک حادثہ میں رکشہ کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار تین نوجوان شدیدزخمی ہوگئے، جن میں ایک کی حالت نازک بتلائی جا رہی ہے۔ان حادثات کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے طلبہ کو تشویشناک حالت میں پھلروان ہسپتال سے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں