پسند کی شادی

سرگودھا میں پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

سرگودھا(نمائندہ عکس آن لائن)سرگودھا میں پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا جس کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثائ کے سپرد کر دی گئی۔

زرائع کے مطابق سرگودھا سلانوالی روڈ کے علاقہ شاہ نکڈر میں نوجوان مزمل حسین گجر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا معلوم ہوا کہ متوفی نوجوان اپنے محلہ کی لڑکی کو پسند کرتا اور اس کے ساتھ شادی کرنا چاہتا تھا لیکن والدین اس بات پر رضا مند نہ ہوئے تو گزشتہ روز دلبرداشتہ نوجوان مزمل نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا جس کی نعش۔ ضروری کاروائی کے بعد ورثائ کے سپرد کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں