سرگودھا

سرگودھا:ڈی پی او ذوالفقار احمد کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی

سرگودھا(نمائندہ عکس آن لائن) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پھلروان ذیشان اقبال نے سب انسپکٹر محمد آصف، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز عنایت اللہ اور ذوالفقار علی وغیرہ پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ تھانہ پھلروان کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکےملزمان راو شائق ولد سرور سے شراب10لیٹر، رخسار نور ولد عبدالطیف سے پسٹل30بور، ساجد علی ولد افضل احمد سے پسٹل30بور، عون عباس ولد غلام حسین سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں