سرگودھا

سرگودھا:سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرمان گرفتار

سرگودھا(نمائندہ عکس آن لائن) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقاراحمد کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں شمشیر احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چک نمبر82شمالی ریڈ کرکے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرمان محمد اقبال اور شہریار کو گرفتارکرلیا ہے

گرفتارملزمان نے گذشتہ سال اپنے ہی گاو¿ں کے رہائشی محمد رمضان کو فائرنگ کرکے ناحق قتل کر دیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کےلئے روپوش ہوگئے تھے جن کو ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ڈرامائی انداز میں گرفتارکرلیا ہے اسی طرح دیگر کاروائی میں ملزمان محمد اشرف سے رائفل444بور اور عبدالقدیر سے پسٹل30بور برآمد کرکے انکے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں