فائرنگ

سرگودھا‘رشتہ مانگنے پر لڑکی کے لواحقین کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان سپرد خاک

سرگودھا(عکس آن لائن )سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے علاقہ ورکانوالی مٹیلہ میں رشتہ مانگنے پر لڑکی کے لواحقین کی فائرنگ سے جاں بحق خواہشمند مقتول نوجوان کی نعش پوسٹمارٹم کے ورثاء کر سپرد کر کے لڑکی اور اس کے بھائی اور دو رشتہ داروں سمیت سات افراد کے خلاف مقدمہ قتل درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

زرائع کے مطابق سرگودھا کے موضع لکسیاں کے محمد اکبر کا 18 سالہ بیٹا محمد ممتاز اپنے رشتہ داروں کے گاوں ورکانوالی مٹیلہ کے محمد افضل کی بیٹی اقراء کو پسند کر کے رشتہ کا خواہش مند تھا لیکن لڑکی کے ورثاء نے رشتہ دینے سے انکار کر دیا وقوعہ کے روز محمد ممتاز اپنے رشتہ داروں کے ہاں اپنی پسند کے گاوں ورکاں والی مشتاق کے ڈیرہ پر گیا اور رفع حاجت کے لئے قریبی باغ میں موجود تھا کہ لڑکی اس اس کے ورثاء نے محمد ممتاز پر گھیرا ڈال لیا جبکہ سکندر اور طاہر نے فائرنگ کر دی جس سے محمد ممتاز زخمی ہو کر دم توڑ گیااور ملزمان فرار ہو گے

پولیس تھانہ کوٹمومن نے مقتول نوجوان کی نعش پوسٹمارٹم کے ورثاء کے سپرد کر کے مقتول کے والد محمد اکبر کی مدعیت میں لڑکی اقراء اس کے بھائی محمد مبشر اس کے رشتہ داروں سکندر اور طاہر کے علاوہ تین نامعلوم کے خلاف زیر دفعہ 302/148/149 ت پ مقدمہ کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔اس واقعہ میں جانبحق مقتول محمد ممتاز کو اس کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں