سیشن جج محمد بلال

سرگودھا,ایڈیشنل سیشن جج محمد بلال کے اعزاز میں بار میں تقریب منعقد

فروکہ/سرگودھا(نمائندہ عکس آن لائن) تحصیل بار ایسوسی ایشن ساہیوال نے ڈیوٹی ایڈیشنل سیشن جج محمد بلال

کے اعزاز میں بار میں تقریب منعقد کی صدر بار ایسوسی ایشن ساہیوال رانا شکیل انجم نے

بار روم آمد پر ایڈیشنل سیشن جج محمد بلال کا شاندار استقبال کیا ،

اس موقع پر سول جج محمد نعیم بھی موجود تھے رانا شکیل انجم نے کہا کہ ڈیوٹی جج محمد بلال کی ساہیوال آمد پر انھیں یقین دلاتے ہیں،

کہ تمام وکلاء ان سے مقدمات اور سماعت کے حوالہ سے ہر ممکن تعاون کریں گے .

ہم بار اور بنچ کے باہمی تعاون پر یقین رکھتے ہیں اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج محمد بلال نے کہا ،

کہ وکلاء کا بے حد احترام کرتے ہیں انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے وکلاء کا کردار مثبت اور تعمیری ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں