عبداللہ نیئر شیخ

سرگودھا، ڈپٹی کمشنرجنرل بس سٹینڈ کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس

سرگودھا(نمائندہ عکس آن لائن) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے جنرل بس سٹینڈ ز کے دکانداروں کو واجبات کی ادائیگی

کیلئے 13جولائی تک کی ڈیڈلائن دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقررہ تاریخ کے بعد نادہنگان کے خلاف ضابطہ کے

تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وہ جنرل بس سٹینڈ کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب

کررہے تھے۔ اجلاس میں سیکرٹری ڈی آر ٹی اے فاروق حیدر عزیز ‘ اڈاا نسپکٹر غوث خان ‘ صدر انجمن تاجران

جنرل بس سٹینڈ راجہ یعقوب ‘ ربنواز کچھلا سمیت ٹرانسپورٹرز نمائندوں نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے

جنرل بس سٹینڈ ز کے بیس پر ٹرانسپورٹرز کو آلاٹ کئے گئے کمروں کا کرایہ مقرر کرنے کیلئے خصوصی

کمیٹی تشکیل دینے کی بھی منظوری دی ۔انہوں نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ پنجاب کا سب سے خوبصورت بس

سٹینڈ ہے جہاں ٹرانسپورٹرز او ردکانداروں کو تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ مسافروں کو

کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹرز اور دکاندار اپنے واجبات بروقت ادا کریں

تاکہ حاصل کردہ ریونیو انہی کی فلاح وبہبود پر خرچ کیاجاسکے۔ اجلاس میں جنرل بس سٹینڈ ز کی دکانوں کو لیز

پر دینے او رنئی تجدید کے حوالے سے کئی اہم فیصلے کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں