سرکل چونیاں پولیس

سرکل چونیاں پولیس کی کارروائی تھانہ الہ آباد بدنام زمانہ منشیات فروش ارشاد عرف شادوگرفتار

چونیاں(نمائندہ عکس آن لائن) سرکل چونیاں پولیس کی کارروائی تھانہ الہ آباد بدنام زمانہ منشیات فروش ارشاد عرف شادو سے آڑھائی کلو چرس برآمد، تھانہ صدر چونیاں پولیس نے چالو شراب کی بھٹی اور 120 لیٹر شراب برآمد کر لی تین ملزمان گرفتار مقدمات درج تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی چونیاں غلام دستگیر خاں نے صحافیوں کو بتایا کہ ایس ایچ او الہ آباد ملک شمشیر کھوکھر نے انسپکٹر عباس بھٹی اور دیگر ملازمین کے ہمراہ نواحی گاوں بھاگیوال میں کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ارشاد عرف شادو کے قبضہ سے آڑھائی کلو چرس برآمد کی ہے۔

تھانہ صدر چونیاں پولیس نے گاوں کھوکھر اشرف میں شراب کی چالو بھٹی سامان سمیت پکڑی ہے جس میں 120 لیٹر شراب بھی برآمد کی گئی ہے گرفتار ملزمان میں ساجد، عابد اور اسلم شامل ہیں جبکہ دو ملزمان فرار ہوئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ ملزمان کے خلاف پہلے بھی ایک درجن سے زائد منشیات کے مقدمات درج ہیں ملزم بھاگیوال،گہلن،الہ آباد اور دیگر دیہاتوں میں منشیات کا مکروہ دھندہ چلا رہے تھے ڈی پی او قصور عمران کشور نے پولیس پارٹی کو شاباش دی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں