منشیات فروش

سرکل فیروز والہ پولیس نے چھاپہ مار کر بد نام زمانہ منشیات فروش فیاض رفیق کو گرفتارکر لیا

فیروز والہ (نمائندہ عکس آن لائن ) سرکل فیروز والہ پولیس نے چھاپہ مار کر بد نام زمانہ منشیات فروش فیاض رفیق کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کے چرس اور افیون برآمد کر لی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے جبکہ ملزم کے قبضہ سے سیل کی رقم تقریباً 3 لاکھ 72 ہزار روپے قبضہ میں لے لی
منشیات فروش

ڈی ایس پی فیروز والہ غلام دستگیر خان نے بتایا کہ ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن کی ہدایت پر سرکل فیروزوالہ بھر میں منشیات فروشوں قبضہ مافیا اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے اس سلسلہ میں ایس ایچ او فیروزوالہ عامر محبوب کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے چکوک ایریا میں چھاپہ مار کر بد نام زمانہ منشیات فروش فیاض ڈوگر کو حراست میں لے کر اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی منشیات 25سو 50 گرام چرس اور 19سو 44 گرام افیون برآمد کر لی ملزم کی موٹر سائیکل بھی قبضہ میں لے لی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن نے ڈی ایس پی فیروز والہ غلام دستگیر خان اور ایس ایچ او فیروز والہ عامر محبوب اور ان کی ٹیم کو شاباش دی علاوازیں پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے اور اسلحہ کی نمائش فائرنگ کرنے والے چار افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک رائفل ،تین پسٹل اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کر لیں پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں