سرکاری و پرائیویٹ کالجز

سرکاری و پرائیویٹ کالجز میں بھی صبح کی اسمبلی کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ

سرگودھا(عکس آن لائن)حکومت نے ملک بھر میں سکولوں کی طرز پر تمام سرکاری و پرائیویٹ کالجز میں بھی صبح کی اسمبلی کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں صوبہ سندھ میں تمام کالجز میں صبح کی اسمبلی کو لازمی قرار دیدیا گیا ہے اب باقی صوبوں میں بھی لازمی قرار دیا جارہا ہے تاکہ صبح کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہو اس سلسلہ میں تمام کالجز کے سٹاف اور بچوں کو پابند بنایا جائیگا کہ وہ سکول ٹائم سے 15 منٹ پہلے سکول میں حاضر ہوں تاکہ اسمبلی میں ان کی شرکت کو لازمی بنایا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں