ترقیاتی پروگرام

سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت کابینہ ڈویژن کیلئے 30 ارب 18 کروڑ روپے جاری

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کابینہ ڈویژن کیلئے مجموعی طور پر اب تک 30 ارب 18 کروڑ 7 لاکھ روپے کے فنڈزجاری کر دیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے رواں مالی سال کیلئے 39 ارب 98 کروڑ 64 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے راولپنڈی میں 200 بستروں پر مشتمل گائناکالوجی سنٹر کے قیام کیلئے ایک ارب 26 کروڑ 33 لاکھ، کراچی میں گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کیلئے 2 ارب 75 لاکھ، کراچی میں فلائی اوورز کی تعمیر کیلئے 89 کروڑ 32 لاکھ، کراچی پیکیج کے تحت منگھو پیر روڈ کی تعمیر کیلئے ایک ارب 11 کروڑ 88 لاکھ، کراچی پیکیج کے تحت کے ایم سی کی فائر فائٹنگ کی اپ گریڈیشن اور بحالی کیلئے 85 کروڑ 50 لاکھ، پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے 22 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں