فنڈز کا اجراء

سرکاری شعبہ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص بجٹ کے 66.57 فیصد فنڈز کا اجراء کردیا

اسلام آباد (عکس آن لائن) رواں مالی سال2019-20ء میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے اب تک مختص بجٹ کی66.57 فیصد کے مساوی فنڈز کا اجراء کیا جاچکا ہے۔ مالی سال میں466.68 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے جا چکے ہیں۔

منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات کے اعدادوشمارکے مطابق پی ایس ڈی پی کے تحت جاری کئے گئے مجموعی فنڈز میں92.74 ارب روپے کی غیر ملکی امداد بھی شامل ہے جو مختص بجٹ کی72.3 فیصد کے مساوی ہے۔ رپورٹ ککے مطابق جاری مالی سال کیلئے حکومت نے پی ایس ڈی پی کے تحت پہلے سے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 701 ارب روپے کابجٹ مختص کیا گیا ہے اور اب تک 466.68 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں