سرکاری اراضی

نوشہرہ ورکاں:سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال کی مہم جاری

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ عکس آن لائن) سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال کی مہم جاری ہسپتال کی تین کنال جگہ واگزار تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں ببر کے بنیادی مرکز صحت کی دو کنال سولہ مرلے سے زائد رقبہ پر محمد صدیق اور نعیم وغیرہ نے حویلیاں بنا کر قبضہ کر رکھا تھا جسے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال کی ہدائت پر محکمہ مال کے عملہ نے کاروائی کرتے ہوئے موقع پر تعمیر بلڈنگز کو مسمار کر دیا اور قبضہ محکمہ صحت کے حوالے کر دیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف کی قیادت میں ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں