سرمد کھوسٹ

سرمد کھوسٹ نے میڈیا اور فلم انڈسٹری سے فلم ’’زندگی تماشا‘‘ کی ریلیز میں تعاون کی اپیل کردی

اسلام آباد (عکس آن لائن) ہدایت کار سرمد کھوسٹ نے میڈیا او ر فلم انڈسٹری سے فلم ’’زندگی تماشا‘‘ کی ریلیز میں ساتھ دینے کے لئے اپیل کردی۔ انہوں نے اس حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اس فلم میں کچھ انوکھا نہیں دکھایا جارہا ہے اس کا موضوع وہی ہے جو لوگ اپنی حقیقی دینا میں دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ میڈیا او ر فلم انڈسٹری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان کے اس معاملے میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں اور فلم کو ریلیز کرنے کی اجازت دینے پر ان کا ساتھ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں