ushna shah

سجل جتنی مطمئن خوش اور پراعتماد اب ہیں، پہلے نہیں تھیں، اشنا شاہ کا انکشاف

کراچی (عکس آن لائن)پاکستانی شوبز اندسٹری کی خوب رو اداکارہ اشنا شاہ نے ساتھی اداکارہ سجل علی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔اشنا شاہ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی، جس میں میزبان نے ایک گیم کھیلتے ہوئے اشنا شاہ سے سجل علی کو کوئی مشورہ دینے کا کہا جس پر اداکارہ نے سجل علی کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے انہیں جینئس اور پروفیشنل قرار دیا اور ان کی اداکاری کو خوب سراہا۔انہوں نے سجل علی کو سراہاتے ہوئے کہا کہ آپ سٹار ہیں،

جان لیں تسلیم کر لیں اور اب لگتا ہے کہ سجل کو اس چیز کی سمجھ آگئی ہے۔میزبان کے ایک اور سوال کے جواب میں اشنا شاہ نے ماضی کی یاد تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سجل کو اپنے پہلے ڈرامے سے جانتی ہیں، اگرچہ کئی برسوں سے جانے کے باوجود ہماری اتنی ملاقات نہیں ہوتی تاہم میری سجل سے حال ہی میں ملاقات ہوئی، جتنا مطمئن، خوش اور پر اعتماد سجل کو میں نے ابھی دیکھا ہے اس سے قبل کبھی نہیں دیکھا۔انہوں نے اعتراف کیا کہ سجل اپنی زندگی سے اب بہت خوش ہیں اور بہت اچھی جگہ پر ہیں، مجھے ان پر فخر اور ان سے بہت پیار ہے۔ اس دیکھ کر بہت کوشی ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں