بڑی صنعت

سب سے بڑی صنعت کو30سال میں تباہی کے دھانے پرکھڑاکردیاگیا،شہباز گل

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل نے کہا ہے کہ سب سے بڑی صنعت کو30سال میں تباہی کے دھانے پرکھڑاکردیاگیا، کپتان نے صنعت ٹھیک کرنے کابیڑااٹھایااور2سال قبل اصلاحاتی پیکج دیا، نتیجتاًٹیکسٹائل کی صنعت100فیصداستعداد پر فعال ہے۔

جمعرات کے روز معاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بہت سے یونٹ اپنی استعداد بڑھانے کے لیے توسیع کر رہے ہیں، ٹیکسٹائل سیکٹر کو 2 لاکھ مزدوروں کی کمی کے سامنے کااندازہ ہے، کپتان کی سربراہی میں قوم چوروں لٹیروں کو انجام کی طرف جاتا دیکھ رہی ہے، پاکستان عالمی دنیا میں کھویا ہوا مقام اور عظمت رفتہ بھی پھرحاصل کرے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں