ساہی وال

ساہی وال:ملک محمد وارث کلو پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے،چوہدری شاہ نواز رانجھا

ساہی وال/سرگودھا(نما ئند ہ عکس آن لائن)
پاکستان مسلم لیگ ن سرگودھا ڈویژن کا تعزیتی ریفرنس ایم پی اے وڈویژنل جنرل سیکرٹری ملک محمد وارث کلو کی پارٹی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ ایصال ثواب کے لئے خصوصی تقریب بھی منعقد ہوئی اس موقع پر ڈویژنل صدر چوہدری شاہ نواز رانجھا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک محمد وارث کلو پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے اور انہوںنے پارٹی قائدین کے شانہ بشانہ کام کیا وہ وفاداری اور استقامت کی شاندار مثال تھے انہوںنے کہا کہ ملک محمد وارث کلو نے پارٹی کے تنظیمی معاملات میں بھی بھر پور کردار ادا کیا اور سرگودھا ڈویژن میں تنظیم کو فعال بنانے میں اہم کردار ادا کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے راہنماءسابق سینیٹر ڈاکٹر غوث نیازی ۔ سابق ایم اےن اے ملک شاکر بشیر اعوان ۔ کرم الہی بندیال ۔ سابق صوبائی وزیر ملک آصف بھا ۔ ایم پی اے ڈاکٹر لیاقت علی خان ۔ سابق ایم پی اے ملک فیروز جوئیہ ۔ عبدالرزاق ڈھلوں ۔ عبدالمجید خان ۔ رانا منور غوث ۔ ملک خالد بندیال ۔ رائے حامد رضا بھٹی ۔ ملک اسد اکرم کچھیلا ۔ مہر محمد عثمان ۔ طارق محمود قاسمی ۔ مدثرنذیر اترائ۔ قیصر عباس ٹاٹری ۔ ملک رب نواز فروکہ ۔ مہر غلام عباس لک ۔ سردار عاصم شیر میکن ۔ جاوید اقبال گجر ۔ رانا محمد اسلم ودیگر راہنماﺅں نے شرکت کی ۔

پاکستان مسلم لیگ ن سرگودہا ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ایم پی اے ملک محمد وارث کلو کی وفات پر پارٹی کی جانب سے ڈویژن بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان جب کہ ملک وارث کلو کی رسم قل آج ان کے آبائی علاقہ روڈا وارث آباد میں ادا کی جائے گی ڈویژنل صدر سرگودہا چوہدری شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ تین روز تک ڈویژن بھر میں پارٹی کی تمام تنظیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور سرگودہا و خوشاب کی احتجاجی ریلیوں کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں ہو گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں