صوبائی وزیر تعلیم

ساہیوال:صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا قائد ساہیوال کا دورہ

ساہیوال (نمائندہ عکس آن لائن) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے قائد ساہیوال کا وزٹ کیا اور قائد ساہیوال کے اساتذہ اور ضلعی افسران تعلیم سے خطاب کیا۔انہوںنے تنویر احمد پرنسپل قائد ساہیوال کی طرف سے کیے گئے انتظامات کو سراہتے ہوئے ادارہ کے تعلیمی ماحول کو بہت سراہا۔

ادارہ کی خوب صورت بلڈنگ اور خوب صورت پودوں اور سرسبز پلاٹس کی بہت تعریف کی۔ تنویر احمد پرنسپل قائد ساہیوال نے معیاری ایجوکیشن فراہم کرنے کے لیے ادارے اور سٹاف کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قائد ساہیوال معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہے نیز انہوں نے وزیر تعلیم سے درخواست کی کہ قائد پنجاب کے تحت قائدز میں بی ایڈ اور ایم ایڈ کی کلاسز دوبارہ شروع کی جائیں کیوں کہ قائد کا معیار تعلیم دوسرے پرائیویٹ اداروں سے کوالٹی میں بہتر ہے۔

ڈاکٹر مراد راس نے بی ایڈ اور ایم ایڈ کی کلاسز کے دوبارہ اجرا کی یقین دہانی کرائی۔ آخر میں ڈاکٹر مراد راس نے اپنے دست مبارک سے ادارے میں پودا لگا کر وزیر اعظم کے سرسبز اور صاف پاکستان کے خواب کو پورا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں