نیئر حسین بخاری

سانحہ اے پی ایس پشاور سفاکانہ ذہنیت کی مجرمانہ کارروائی تھی، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (عکس آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیربخاری نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس پشاور سفاکانہ ذہنیت کی مجرمانہ کارروائی تھی۔ سانحہ اے پی ایس کی برسی پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ سانحہ اے پی ایس پشاور سفاکانہ ذہنیت کی مجرمانہ کارروائی تھی،علم کی روشنی کے چراغ اور شمعیں بجھائی گئیں۔

انہوںنے کہاکہ درسگاہوں پر حملہ کرنے والے بیمار ذہنیت اور جاہلیت کے پیروکار ہیں، دہشت گردوں کے سرپرست سہولت کار اورمددگار وفاقی کابینہ میں شامل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو اور کارکنوں نے محفوظ پاکستان کی خاطر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہادتیں دی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی دہشتگردی کے خلاف دوٹوک موقف پر کھڑی رہے گی،پیپلز پارٹی شہید بچوں کے والدین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد نہ ہونا حکمرانوں کی نااہلی ہے۔

انہوںنے کہاکہ گڈ و بیڈ کی تمیز ختم کر کے تمام دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی اشد ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ بیرونی دشمنوں کے اندرونی آلہ کاروں کے خلاف نظر آنے والے اقدامات کی ضرورت ہے ،دہشت گردانہ ذہنیت کی پیداواری نرسریوں کو ختم کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں