ایران

سابق برطانوی وزیرخارجہ کے بیانات سے زغری ریٹکلف کی قید طویل ہوئی،ایران

تہران ( عکس آن لائن)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ کو برطانوی، ایرانی امدادی کارکن نازنین زغری ریٹکلف کی قید میں طوالت کا ذمے دار قرار دے دیا ہے اورکہاہے کہ ہنٹ کے تباہ کن اقدامات کے نتیجے میں زغری کی حراستی مدت طویل ہوئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران نے زغری ریٹکلف کو پانچ سالہ قید کی مدت پوری ہونے کے بعد اگلے روزرہا کردیاہے لیکن ان کے وکیل نے بتایا کہ انھیں ایک اور الزام میں دوبارہ عدالت میں طلب کیا گیا ہے۔

زغری ریٹکلف تھامس رائیٹرز فانڈیشن کی سابق پراجیکٹ مینجر تھیں۔انھیں ایرانی حکام نے اپریل 2016 میں تہران سے واپسی پر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے گرفتار کیا تھا۔اس وقت وہ اپنے خاندان سے ملاقات کے بعد برطانیہ واپس جارہی تھیں۔بعد میں ایک ایرانی عدالت نے انھیں نظام کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام میں قصور وار قرار دے کر قید کی سزا سنائی تھی جبکہ انھوں نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں