پاکستان ہاکی ٹیم

سابق اولمپئن دلاور حسین پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ مقرر

نارووال(عکس آن لائن)سابق اولمپئن دلاور حسین کو پاکستان ہاکی ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا گیا ۔ پاکستان ہاکی فیڈریش کی جانب سے ایشین چیمپئنز ٹرافی 2023ء کے لئے اعلان کردہ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق نارووال کی تحصیل شکرگڑھ کے سپوت دلاور حسین بطور کوچ قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں گے ۔

گریس میں 2004ء میں ہونے والی اولمپکس مقابلوں میں دلاور حسین نے قومی ہاکی ٹیم کی نمائندگی کرکے اولمپئن ہونے کا اعزاز کرنے کے ساتھ ساتھ تحصیل شکرگڑھ کا نام بھی روشن کیا اور اب حالیہ قومی ہاکی ٹیم کے کوچ منتخب ہوئے ہیں جو اس علاقہ کے لئے کسی بڑے اعزاز سے کم نہی ہے ۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں