نووواک جوکووچ

نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے

بلغراد(عکس آن لائن)ٹینس کے ورلڈ نمبر ون کھلاڑی اور 24 مرتبہ کے ریکارڈ گرینڈ سلام فاتح نووواک جوکووچ رواں ہفتے شروع ہونے والے میڈرڈ اوپن میں حصہ نہیں لیں گے تاہم وہ روم میں کھیلنے کے لئے پرامید ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 36 سالہ سربین ٹینس سٹار کے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کے بعد انہیں ڈرا میں شامل نہیں کیا گیا۔جووکوچ نے رواں سال صرف چار ٹورنامنٹ میں حصہ لیا اور اس سیزن کے دوران وہ ابھی تک کوئی ٹائٹل حاصل نہیں کر سکے ہیں۔

گزشتہ روز میڈرڈ میں لاریئس ایوارڈز میں پانچویں بار ورلڈ سپورٹس مین آف دی ایئر نامزد ہونے کے بعد جوکووچ نے کہا کہ وہ 26 مئی سے اپنے فرنچ اوپن ٹائٹل کا دفاع کرنے سے پہلے اٹالین اوپن کے لئے ارادہ کر رہے ہیں۔بدقسمتی سے اس سال میڈرڈ میں نہیں کھیل سکوں گا ، میں نے روم میں کھیلنے کا منصوبہ بنایا ہے،

امید ہے کہ اگر میں اچھی تیاری کروں گا تو فتح حاصل کر سکوں گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سال میرے لئے قدرے مشکل رہا، ابھی تک اپنی بہترین کارکردگی نہیں دکھا پایا تاہم رولینڈ گیرس میں اچھی پرفامنس کے لئے پرامید ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں