عظمیٰ بخاری

زین قریشی کو مریم نواز سے پوچھنے کی بجائے خود شرم سے ڈوب مرنا چاہیے’ عظمیٰ بخاری

لاہور (عکس آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے زین قریشی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ زین قریشی کو مریم نواز سے پوچھنے کی بجائے خود شرم سے ڈوب مرنا چاہیے، ملتان کے جس علاقے میں گیس سلنڈر دھماکہ ہوا یہ زین قریشی کا اپنا حلقہ ہے،بانی پی ٹی آئی کی طرح ان کی جماعت کے ہر شخص کا وطیرہ لاشوں پر سیاست کرنا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمیں وہ وقت بھی یاد ہے جب ملتان اسٹیڈیم میں سات افراد ہلاک ہو گئے تھے، شاہ محمود قریشی انتظامیہ کو کہہ رہے تھے لاشیں پیچھے ہٹا ئوبانی پی ٹی آئی تقریر کر رہے ہیں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر انتظامیہ نے حالیہ واقعہ پر فوری ایکشن لیا اور متاثرین کی ہر ممکنہ مدد کی،پنجاب حکومت لواحقین کی بھرپور مدد کرے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں