ماورا حسین

زندگی کے تین سال ذہنی صحت کا خیال رکھتے گزرے، ماورا حسین

کراچی (عکس ان لائن)اداکارہ و ماڈل ماورا حسین نے کہا ہے کہ زندگی کے آخری تین سال ذہنی صحت پر مرکوز کرتے گزارے، مجھے سکون اور صحت یابی کی ضرورت تھی۔ماورا حسین نے بچپن کی تصاویر پر مبنی مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر مداحوں کیلئے ذہنی صحت سے متعلق تحریر لکھی۔

انہوں نے تنہائی کے شکار افراد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اظہار ہمدردی کیا اور صارفین کو ذہنی صحت کی اہمیت سے متعلق بتایا۔اداکارہ نے لکھا کہ انہوں نے زندگی کے آخری تین سال اپنی ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں گزارے، کیونکہ جس طرح کی وہ بچی تھیں، انہیں اس طرح کا سکون اور وقت درکار تھا۔ماورا حسین نے مایوسی کے شکار افراد کو مشورہ دیا کہ وہ روشنیوں سے دور بھاگنے کی بجائے اپنے اندر کی روحانی روشنی اور خوشی کو تلاش کرکے زندگی کو پرسکون گزاریں۔

اداکارہ نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ انہیں بہت زیادہ کام کرکے خود کو تھکانا نہیں چاہئے۔ماورا حسین نے ذہنی صحت پر بات کرتے ہوئے لکھا کہ وہ سکون چاہتی تھیں، وہ صرف اور صرف گھر تک رہنا چاہتی تھیں۔اداکارہ نے مشورہ دیا کہ لوگ اپنی صحت یا خود پر توجہ دینے کے معاملے پر شرمسار نہ ہوں اور اپنی ذات کا خیال رکھنا ہر کسی کی ترجیح ہونی چاہئے۔

ماورا حسین نے لکھا کہ اگر 2020نے کچھ سکھایا اور سمجھایا گیاتو وہ یہ تھا کہ اپنی ذات، وجود اور صحت کا خیال رکھا جانا چاہئے اور ہر کسی کو اپنی آواز سننی چاہئے۔انہوں نے ڈپریشن اور ذہنی پریشانیوں کے باعث تنہائی کے شکار افراد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں