زندگی

زندگی کرکٹ سے زیادہ ضروری ہے، بین ڈنک

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے بین ڈنک کا کہنا ہے کہ زندگی کرکٹ سے زیادہ ضروری ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ایس ایل کے سیمی فائنل اور فائنل میچز کی فوری معطلی کے بعد بین ڈنک نے اپنے پیغام میں لاہور قلندرز کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں ایک دوسرے کا خیال رکھنے کا کہا اور ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ امید ہے کہ جلد ہی آپ سب سے دوبارہ ملاقات ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں