کھادوں کے متوازن

زمین کی نوعیت کے مطابق محکمانہ مشاورت سے کھادوں کے متوازن استعمال کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو زمین کی نوعیت کے مطابق محکمانہ مشاورت سے کھادوں کے متوازن استعمال کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمیندار‘ کاشتکار ‘کسان شاندار پیداوارکے حصول اور غذائی اجناس کی بہتر فصل حاصل کرنے کے لئے محکمہ زراعت کے عملے کی مشاورت کے ذریعے کیمیائی کھادوں کو متوازن استعمال یقینی بنائیں تاکہ زمینی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے بمپرکراپ کاحصول ممکن ہوسکے۔

انہوں نےبتایا کہ گندم کی کاشت اور اچھی پیداوار حاصل کرنے کےلئے فصل میں کھادوں کا استعمال زمین کی نوعیت کےمطابق محکمہ زراعت کے عملہ کی مشاورت سے کیاجائے‘کمزورزمین میں بوائی کے وقت2بوری ڈی اے پی‘آدھی بوری یوریا‘ ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ‘ ڈیڑھ بوری یوریا‘ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ یا پانچ بوری سنگل سپر فاسفیٹ اڑھائی بوری امونیم نائٹریٹ ‘ ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ یا چار بوری نائٹروفاس ‘ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ ڈالی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں