زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پراپرٹی سیلز ایونٹ کراچی کا شاندار انعقاد‘ شہر قائد کے رہائشیوں کی بڑی تعداد میں شرکت

کراچی(عکس آن لائن) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کی جانب سے کراچی میں شاندار پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس میں شہر قائد کے باسیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس ایونٹ میں پیش کئے جانے والے منصوبوں پر زبردست ڈیلز سے فائدہ اٹھایا۔ پراپرٹی سیلز ایونٹ میں رومی آئیکون، بلیو سکائی ریزیڈنسی، سعیدہ ریزیڈنسی سمیت دیگر منصوبے عوام الناس کی دلچسپی کیلئے پیش کئے گئے۔ ان تمام منصوبوں کی مارکیٹنگ اور فروخت کے حقوق صرف اور صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر ساؤتھ طہٰ محمود کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، اس شہر میں رونما ہونے والی معاشی تبدیلیاں ملک بھر میں اثر رکھتی ہیں لہذا یہاں منعقد ہونے والا پراپرٹی ایونٹ ملک بھر کی پراپرٹی مارکیٹ کیلئے فائدہ مند ہوگا۔
ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز ساوتھ آغا اسرار نے کہا زمین ڈاٹ کام نے پراجیکٹ سیلز کی دنیا میں اپنی شاندار خدمات سرانجام دی ہیں جس کی وجہ سے آج ملکی معیشت میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر ایک مرکزی شعبے کی حیثیت رکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں