وطن واپس

زمبابوے کیخلاف سیریز کی فاتح پاکستانی ٹیم ہرارے سے وطن واپس پہنچ گئی ، کھلاڑی گھر پر چند روز قرنطینہ کرینگے

لاہور(عکس آن لائن)زمبابوے کیخلاف سیریز کی فاتح پاکستانی ٹیم ہرارے سے وطن واپس پہنچ گئی ۔لاہور سے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ٹیم کے لیے بجھوایا گیا۔ آل راؤنڈر محمد نواز اور فزیو کلف ڈیکن ٹیم کے ساتھ لاہور نہیں آئے، دونوں ہرارے سے جنوبی افریقا جاکر اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے۔

پاکستانی ٹیم نے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز میں کامیابی پائی۔ٹیم ترجمان کے مطابق تمام کھلاڑی بائیوببل کاحصہ رہے اور ہر چار دن بعد ان کے کووڈ ٹیسٹ ہوتے رہے،تمام ارکان گھر پر ہی چند روز کا قرنطینہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں