عابد علی

زمبابوے میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے عابد علی پاکستانی بیٹسمین بن گئے

ہرارے (عکس آن لائن)ہرارے ٹیسٹ زمبابوے میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے عابد علی پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔پاکستانی بلے باز زمبابوے کیخلاف سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے پاکستانی بیٹسمین بن گئے،اوپنر 215پر ناقابل شکست رہے، اس سے قبل یونس خان نے 200رنز ناٹ آؤٹ بنائے تھے، محمد وسیم 192، محمد یوسف 159اور فواد عالم 140رنزکی اننگز کھیل چکے ہیں،

مجموعی طور پر اوپنر زمبابوے کیخلاف ڈبل سنچری بنانے والے تیسرے پاکستانی ہیں۔عابد علی افریقی سرزمین پر ڈبل سنچری بنانے والے دوسرے ایشیائی بیٹسمین بنے،اس سے قبل مارون اتاپتو نے یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں