سٹیٹ بینک

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 13 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی

کراچی (عکس آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 13 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے، 15 دسمبر تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 6 ارب 90 کروڑ 48 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 20 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 16 کروڑ 36 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اس وقت زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 12 ارب 6 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں