اسٹیٹ بینک

زرعی قرضوں کی فراہمی کے ہدف میں 431 ارب کا اضافہ

کراچی(عکس آن لائن)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں سال زرعی قرض کی فراہمی کا ہدف 431 ارب کا اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی بینک نے مالی سال 2023 کیلئے ایک ہزار 819 ارب روپے کے زرعی قرض کی فراہمی کا ہدف رکھا تھا جبکہ اس دورانئے میں 1 ہزار 776 ارب کے قرض دیے گئے۔اعلامئے کے مطابق رواں سال زرعی قرض فراہمی کا ہدف 431 ارب کے اضافے کے بعد 2 ہزار 250 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامئے کے مطابق بینک کسانوں کو زرعی مشینری اور آلات فراہمی کیلئے قرض دینے کا جائزہ لیا۔ ایس بی پی کے مطابق قرضوں کی تیز پروسیسنگ کیلئے دیگر صوبوں کی ڈیجیٹلائزیشن میں تیزی لائی جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں