کیڑے مار ادویات

زرعی اجناس کی بھرپور فصل کیلئے کیڑے مار ادویات کے سپرےکے سا تھ ساتھ متوازن کیمیائی اجزا بھی ضروری ہیں ، ماہرین

فیصل آباد (عکس آن لائن) ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل ٓباد کے ماہرین زراعت نے کہا کہ فصلات کی فی ایکڑ بہتر پیداوار کے حصول کیلئے منظور شدہ بیج،معیاری کھاد اور محکمہ زراعت کے مشورہ سے کیڑے مار ادویات کا سپرے ہی کافی نہیں بلکہ اجزائے صغیرہ و کبیرہ پر مشتمل متوازن خوراک کا استعمال بھی ضروری ہے جس سے کسی بھی فصل کی بمپر کراپ حاصل کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کاشتکاروں و باغبانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں و کسانوں کو چاہیے کہ وہ کسی بھی فصل کی کاشت اور اس کی فی ایکڑ بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے ضرور مشورہ کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ گندم وطن عزیز کی اہم ترین غذائی فصل ہے جبکہ پاکستان کا شمار دنیا میں گندم پیدا کرنے والے ممالک کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہوتا ہے جہاں اوسط پیداوار تقریبا 27من فی ایکڑ ہے جو کہ مستقبل کی غذائی ضروریات پورا کرنے کیلئے نا کافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آباد ی کی غذائی ضروریات پورا کرنے کیلئے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں کم از کم دوگنا اضافہ ناگزیر ہے اور یہ اسی صورت ممکن ہے جب ہم موجودہ سائنسی دور کی جدید زرعی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے کم خرچ میں بہتر پیداوار حاصل کرنے کے قابل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں