مسرت جمشید چیمہ

زرداری کی پنجاب میں کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی’مسرت جمشید چیمہ

لاہور (عکس آن لائن) ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی پنجاب میں کوئی سازش نہ پہلے کامیاب ہوئی اور نہ اب ہو گی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری پاکستان کی سیاست میں کرپشن اور بدعنوانی کا استعارہ ہیں۔مسرت جمشید نے کہا کہ ضمیروں کے سوداگر نے سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے آنے والی امداد تک ہڑپ کر لی۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے چوہدری شجاعت سے ملاقات کی تھی۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے پنجاب میں درمیانی راستہ نکالنے پر چوہدری شجاعت سے تبادلہ خیال کیا تھا۔مطابق آصف زرداری نے کہا تھاکہ پرویز الہی اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے اگر آپ انہیں ہدایات جاری کر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں