زارا نور

زارا نورعباس کو دورانِ حمل اپنی تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ اور’مَمی ٹوبی’ زارا نورعباس کو دورانِ حمل اپنی تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔

زارا نور عباس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں ان کی پریگنینسی نمایاں ہے۔تصاویر شیئر کرتے ہوئے زار نے کیپشن میں لکھا، ‘انسٹاگرام بمقابلہ حقیقت۔نارنجی لباس پر اسکائی بلیو ٹاپ زیب تن کیے زارا نور کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

تاہم صارفین نے اس مرحلے پر اداکارہ کی جانب س تصاویرشیئر کرنے کو کچھ خاص پسند نہیں کیا۔چند ماہ قبل اپنی پریگنینسی کا اعلان کرنے والی زارا نور عباس کی اس پوسٹ پر جہاں شوبز شخصیات اور ببیشتر فالورز کی جانب سے دعائیہ پیغامات بھیجے گئے وہیں کئی صارفین خاصا ناخوش دِکھائی دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے اداکارہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ‘پیٹ دکِھانا بہت ضروری ہے ورنہ سیلیبرٹی کیسے لگیں گی۔ایک صارف نے لکھا کہ ‘کس کلچر کو پیش کررہے ہو۔ایک صارف نے لکھا کہ ‘اگر سر پر دوپٹہ بھی ہوتا تو زیادہ خوبصورت لگتی’۔ایک صارف نے اداکارہ کو زیب تن کیے گئے لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں