جوہری آبدوز

روس کا جوہری آبدوز سے میزائل فائر کرنے کا کامیاب تجربہ

ماسکو(عکس آن لائن)روس اب پہلی مرتبہ جوہری سب میرین سے بھی بیلسٹک میزائل فائر کرسکتا ہے۔ میزائل پہلی بار زیرِ آب سے فائر کیا گیا۔ آر ایس ایم ففٹی سکس ،،بولاوا ،، کا کامیاب تجربہ بھی کرلیا گیا۔روسی بحریہ کی جوہری طاقت سے چلنے والی سب سے جدید آبدوز، کنیز ولادیمیر نے پانی کے اندر سے بیلسٹک میزائل کامیابی کے ساتھ فائر کیا ہے، جو بحیرہ اسود سے لے کر کامچٹکا تک کامیابی سے پہنچ گیا۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ آبدوز ایک زیرآب مقام سے آر ایس ایم 56 بولا(میس)بیلسٹک میزائل لانچ کرتی ہے۔ بحیرہ اسود سے میزائل روس کے مشرق بعید میں واقع کامچٹک جزیرہ نما پر کامیابی سے اپنے ہدف تک پہنچا۔روسی وزارت دفاع نے پہلی بار جوہری سب میرین سے بیلسٹک میزائل آر ایس ایم ففٹی سکس ،،بولاوا ،، کو فائر کیا جو کامیابی سے اپنے ہدف تک پہنچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں