ولا دیمیر پوٹن

روس میں صدر ولا دیمیر پوٹن مخالف مظاہرے ، سینکڑوں افراد گرفتار

ماسکو (آن لائن) روسی صدر ولا دیمیر پوٹن کے خلاف ماسکو میں مظاہرہ کرنے والے سینکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ مظاہرے ان متنازعہ آئینی تبدیلیوں کے خلاف کیے گئے،

جن کے ذریعے صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنی صدارتی مدت کو مزید دو ادوار تک برقرار رکھنے کا اختیار حاصل کر لیا ہے۔

کریملن کے ناقدین روسی دارالحکومت کے وسط میں واقع پشکن اسکوائر میں غیر اعلانیہ احتجاج کے لیے جمع ہوئے۔

پولیس نے مظاہرہ روک دیا اور 140 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں