ولادیمیر پیوٹن

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو اپنی تقریر کے دوران مایوسی کا سامنا

ماسکو (عکس آن لائن)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو تقریر کے دوران اور ختم کرنے کے بعد مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ولادیمیر پیوٹن گرینڈ کریملن پیلس میں 17 نئے غیرملکی سفیروں کے سفارتی اسناد پیش کرنے کے موقع پر تقریر کر رہے تھے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روسی صدر تقریر کے دوران یہ سوچ کر رکتے ہیں کہ ممکنہ طور پر شرکا ان کے لیے تالیاں بجائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔اس موقع پر مقامی زبان میں تقریر ختم کرنے کے بعد روسی صدر ہلکے سے مسکرائے اور پھر وہ انگریزی میں سفیروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وہاں سے چلے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں