گلاب

رواں ماہ گلاب کی نئی قلموں کی بڑھوتری کیلئے انتہائی موزوں ہے، ماہرین زراعت

فیصل آباد (عکس آن لائن) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو گلاب کی قلمیں لگانے کا عمل بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار قلموں کی بڑھوتری کیلئے انہیں گیلی ریت یا مٹی میں گڑھا کھود کر 10سے15 روزکیلئے زمین میں الٹا رکھ کر دباد دیں اور زمین کو اچھی طرح تیار کرکے اس میں ایک بوری ٹی ایس پی ، ایک بوری ایس او پی اور ایک بوری امونیم سلفیٹ کھاد ڈال کر اسے زمین میں اچھی طرح ملا دیں تاکہ زمین کی زرخیزی کو بہترین بنانے میں مد د مل سکے۔

انہوں نے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہا کہ رواں ماہ کے دوران گلاب کی نئی قلمیں لگانے سے نہ صرف پودے کی بروقت بڑھوتری یقینی ہو جاتی ہے بلکہ گلاب کا پودا وقت مقرر ہ پر پھو ل بھی دینا شروع کردیتاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی و مشاورت کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں