چنے کی پیداوار

رواں مالی سال کے دوران چنے کی پیداوار میں 21.9 فیصد، چاول کی پیداوار میں 2.9 فیصد اضافہ

اسلام آباد(عکس آن لائن) رواں مالی سال 2019-20ء کے دوران چنے کی پیداوار میں 21.9 فیصد جبکہ چاول کی پیداوار میں 2.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران چنے کی پیداوار 21.9 فیصد اضافہ کے ساتھ 545 ہزار ٹن رہی۔

چاول کی پیداوار 2.9 فیصد اضافے کے ساتھ 7.410 ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران چاول کی پیداوار 7.202 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔ حکومت نے زرعی شعبہ کی ترقی اور بہتری کے لیے موثر اقدامات کیے جس کے نہ صرف پیداوار میں اضافہ ہوا ہے بلکہ زرعی اجناس کی برآمدات میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں