سمندری غذا

رواں مالی سال کے دوران سمندری غذا کی برآمدات میں 17 فیصد اضافہ

اسلام آباد(عکس آن لائن)رواں مالی سال کے دوران سمندری غذا کی برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادراہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں جولائی تا جنوری 2019-20ء-04 کے دوران سمندری غذا کی برآمدات کا حجم 253.145 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جولائی تا جنوری 2018-19ء-04 کے دوران برآمدات کا حجم 217.255 ملین ڈالر رہا تھا۔اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران سمندری غذا کی ملکی برآمدات میں 17 فیصد یعنی 35.89 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی بی ایس کے مطابق رواں مالی سال کے دوران بالحاظ وزن سمندری غذا کی برآمدات میں بھی 13 فیصد اضافہ سے برآمدات کا وزن 94 ہزار 919 میٹرک ٹن کے مقابلہ میں ایک لاکھ 7 ہزار 53 میٹرک ٹک تک بڑھ گیا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران 12 ہزار 134 میٹرک ٹن زیادہ سمندری غذائیں برآمد کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں