ربڑ ٹائرز

رواں مالی سال کے دوران ربڑ ٹائرز اور ٹیوبز کی درآمدات میں29.32فیصد کمی

اسلام آباد (عکس آن لائن) رواں مالی سال کے دوران ربڑ ٹائرز اور ٹیوبز کی درآمدات میں29.32فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس)کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی دس مہینوں کے دوران جولائی تا اپریل2019-20ء کے دوران درآمدات کا حجم 8کروڑ84 لاکھ61 ہزار ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 12کروڑ51 لاکھ54 ہزار ڈالر مالیت کی درآمدات کی گئی تھیں۔ اسی طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران ربڑ ٹائرز اور ٹیوبز کی ملکی درآمدات میں3کروڑ66 لاکھ93 ہزار ڈالریعنی29فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں