آم

رواں سال آم کی پیداوار میں 7 لاکھ ٹن تک کمی کا خدشہ،نیشنل ایگری کلچر ریسرچ کونسل

اسلام آباد ( عکس آن لائن) کورونا وائرس کی وجہ سے تجارتی مشکلات ،

ٹڈی دل کے حملوں اور ناموزوں موسمی حالات کے باعث رواں سال آم کے کاشتکار

اور برآمد کنندگان کو مسائل کا

سامنا ہے۔ نیشنل ایگری کلچر ریسرچ کونسل کے ڈائریکٹر ہارٹی کلچر تاج نصیب خان نے کہا ہے،

کہ رواں سال آم کی

پیداوار 11 لاکھ ٹن تک رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ سیزن میں 18 لاکھ ٹن پیداوار حاصل ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سرد موسم کی طوالت اور پھل لگنے کے عمل کے دوران آندھیوں کے علاوہ ٹڈی دل کے حملوں

کی وجہ سے رواں سال آم کی پیداوار میں 7 لاکھ ٹن تک کمی کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب وفاق ایوان ہائے صنعت و

تجارت پاکستان کی قائمہ کمیٹی برائے زراعت کے چیئرمین احمد جواد نے کہا ہے .

کہ رواں سال آم کی برآمدات میں 30 ہزار ٹن تک کمی کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں