خفیہ اکائونٹ

رنبیر کپور کا خفیہ انسٹاگرام اکائونٹ منظر عام پرآگیا

ممبئی(عکس آن لائن)بالی ووڈ کے سپر اسٹار رنبیر کپور کا خفیہ انسٹاگرام اکائونٹ بالآخر منظر عام پر آگیا جسے بھارتی فلمساز آیان مکھرجی نے بھی فالو کیا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار نے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اپنے خفیہ اکائونٹ بنائے ہوئے ہیں جو انہوں نے کبھی اپنے مداحوں کے سامنے ظاہر نہیں کئے تاہم رنبیر کپور کے ایک مداح نے ان کا خفیہ انسٹاگرام اکائونٹ ڈھونڈ نکالا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں Redditپر ایک پوسٹ وائرل ہوئی جس میں ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ اس نے رنبیر کپور کا خفیہ انسٹاگرام اکائونٹ بالآخر ڈھونڈ لیا ہے۔

صارف کے مطابق رنبیر کپور نے اپنا خفیہ انسٹاگرام اکائونٹ RK کے نام سے بنایا ہوا ہے، اس کے علاوہ اداکار نے اپنے خفیہ اکائونٹ کے Usernameمیں عالیہ بھٹ کی تاریخ پیدائش 15مارچ اور اپنی تاریخ پیدائش 28ستمبر لکھی ہوئی ہے جوکہ یہ ہےreymar_1528۔

بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ رنبیر کپور نے اپنے خفیہ انسٹاگرام اکائونٹ سے سندیپ ریڈی وانگا، رندھیر کپور اور انوراگ باسو کو بھی فالو کیا ہوا ہے جبکہ اداکار کے فالوورز میں بھارتی فلمساز آیان مکھرجی شامل ہیں۔دوسری جانب ابھی تک رنبیر کپور نے اپنے اس خفیہ انسٹاگرام اکانٹ کی تصدیق نہیں کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں