عالیہ بھٹ

رنبیر کو میرا چیخنا، اونچی آواز میں بات کرنا نہیں پسند ،دماغ درویشوں جیسا ہے، عالیہ بھٹ

ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر، اداکار رنبیر کپور کا بالکل درویشوں جیسا دماغ ہے۔ اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران شوہر، رنبیر کپور کے مزاج سے متعلق بات کی ہے۔عالیہ بھٹ نے بتایا ہے کہ انہیں سب سے زیادہ غصہ ناقابلیت پر آتا ہے، وہ اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ پاتی ہیں۔

عالیہ بھٹ نے کہا کہ رنبیر کپور کو میرا چیخنا، اونچی آواز میں بات کرنا بالکل نہیں پسند، رنبیر کپور کا ماننا ہے کہ غصے میں بھی انسان کو نرمی سے بات کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے شوہر سے حسد کرتی ہوں کیوں کہ ان کا دماغ بالکل درویشوں جیسا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں