مسجد نبوی

رمضان کا آخری عشرہ ، مسجد نبوی میں 4ہزار 200مرد و خواتین اعتکاف بیٹھ گئے

مدینہ منورہ(عکس آن لائن) رمضان کا آخری عشرہ ، مسجد نبوی میں 4ہزار 200مرد و خواتین اعتکاف بیٹھ گئے ،عرب میڈیاکے مطابق مرد معتکفین کے لیے مسجد نبوی کی مغربی چھت مختص کی گئی، مرد معتکفین باب نمبر چھ اور داخلی سیڑھیوں اور باب نمبر 10کو آمد و رفت کے لیے استعمال کریں گے،

خواتین معتکفات کے لیے مسجد نبوی کے شمال مشرقی حصے اور داخلے کے لیے باب 24اور 25مختص کیے گئے ہیں،مسجد نبوی کے امور کی کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معتکفین کے لیے سحری اور افطاری میں طعام اور مشروبات کا بندوبست کیا گیا ہے اور طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی،علاوہ ازیں معتکفین کو ان کی زبانوں میں دینی دروس دینے کا انتظام بھی کیا گیا ہے تاکہ وہ اس عبادت کے زیادہ سے زیاد فیوض ھاصل کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں