احسن خان

رمضان ٹرانسمیشن میں علما کیساتھ بیٹھ کر میری زندگی میں بہتری آئی،احسن خان

لاہور(عکس آن لائن)پاکستانی اداکار احسن خان نے کہاہے کہ رمضان ٹرانسمیشن میں علمائے کرام کے ساتھ بیٹھنے کی وجہ سے ان کی زندگی میں بہتری آئی ہے۔

ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ ٹرانسمیشن میں میرے پاس پروگرام کا اسکرپٹ آتا ہے اور مجھے صرف علمائے کرام سے سوال کرنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک میزبان، ایک مسلمان اور ایک طالب علم کی حیثیت سے میں علمائے کرام سے سوال کرتا ہوں کیونکہ کہ سوال کرنا میرا حق ہے،میرے سوال کرنے سے میرے پروگرام کو دیکھنے والی عوام کو فائدہ ہوگا۔

احسن خان نے کہا کہ میں 6گھنٹے لائیو پروگرام کرتا ہوں،میری زبان سے کتنی بار اللہ کا نام نکلتا ہے،درود شریف پڑھتا ہوں اور نعت بھی پڑھتا ہوں،علم کی بات کرتا ہوں جو میرے حصے میں اللہ نے دیا ہے، اس میں میرا کوئی کمال نہیں یہ میرے رب کا فیصلہ ہے، یہ میری قسمت میں لکھا جاتا ہے۔

رمضان ٹرانسمیشن میں سیکھنے سے متعلق سوال پر اداکار نے کہاکہ میں علمائے کرام کے ساتھ بیٹھتا ہوں تو سیکھتا ہوں اور ان کی وجہ سے میری زندگی میں بہت بہتری آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں