لاک ڈاؤن

راولپنڈی اسلام آباد سمیت 20 اضلاع میں دوہفتے کے لئے لاک ڈاؤن کی تجویز

اسلام آباد (عکس آن لائن)کورونا وباء کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے اقدامات کے معاملے پر راولپنڈی اسلام آباد سمیت 20 اضلاع میں دوہفتے کے لئے لاک ڈاؤن کی تجویز پیش کر دی گئی جس کے بعد ان شہروں میں لاک ڈاؤن 2مئی سے 2ہفتوں کے لئے لگایا جا سکتا ہے ۔

این سی اوسی کے مطابق منتخب شہروں میں راولپنڈی ،اسلام آباد ،لاہور ،ملتان فیصل آباد،گوجرانوالا،بہاولپور،حیدرآباد ،پشاور ، دیرلوئر، مردان ،نوشہرہ،مالاکنڈ،چارسدہ ،سوات،صوابی ،مظفرآباد شامل ہیں جبکہ منتخب شہروں میں سندھوتی ،پونچھ ،بِباغ بھی شامل ہیں ،ان شہروں میں کورونا پھیلاؤروکنے کے مناسب اقدامات کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں